اگرمطالبات منظورنہیں کیےگئےتوپھرہم تحریک کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ علی امین

0
20

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ اگرمطالبات منظورنہیں کیےگئےتوپھرہم تحریک کیلئے تیارہیں۔
اپنےایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ مذاکرات بانی کیلئے کررہےہیں ورنہ حکومت کیساتھ مذاکرات بنتےبھی نہیں،اگرمطالبات منظورنہیں کیےگئےتوپھرہم تحریک کیلئے تیارہیں،مطالبات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام اسیران کی رہائی شامل ہے،9مئی کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنایاجائے،26نومبرکی تحقیقات کی جائیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مینڈیٹ چوری کیاہواہےفارم 45ان لوگوں کےپاس نہیں وہ دکھائیں،ہمارےمطالبات میں حقیقی آزادی بھی شامل ہیں،اگرہمارےمطالبات پرمذاکرات ہونگےتوانکوپاکستان میں رہناراس نہیں آئےگا،یہ لوگ پھرشام اور بنگلہ دیش کی طرح ہیلی کاپٹرمیں بھاگیں گے۔

Leave a reply