اگر ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی پیشکش مان لیتے تو گڑھے میں گرجاتے، وزیراعظم

0
50

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہم اگر ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی پیشکش مان لیتے تو گڑھے میں گرجاتے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہوا، وزیراعظم نےوزیر خزانہ، سیکرٹری فنانس، نائب وزیراعظم، وزیر منصوبہ بندی اور دیگر کو مبارک باد دی ۔
اُن کاکہناتھاکہ سٹاف لیول معاہدہ ہونےپر سب مبارک باد کے مستحق ہیں، حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا ہے، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ ٹیم ورک کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی گئی، آئی ایم ایف نے پچھلے سال 9 کھرب روپے کا ہدف دیا، اس سال 12.9 کھرب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، معیشت کے استحکام کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، میں نے آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی آفر کو مسترد کردیا، ہم اگر ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی پیشکش مان لیتے تو گڑھے میں گرجاتے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ عام آدمی نے بہت تکلیفیں اٹھائیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبوں نے زرعی ٹیکس کے معاملے پر اپنا حصہ ڈالا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

Leave a reply