ایرانی صدروفد کےہمراہ دورہ پاکستان کےلئےآئیں گے

0
5

خوش آمدید،ایرانی صدرمسعودپزشکیان اعلیٰ سطحی وفدکےہمراہ دوروزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےبتایاکہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم پاکستان شہبازشر یف کی دعوت پرپاکستان کادورہ کررہےہیں،جوکہ 2 سے 3 اگست تک جاری رہےگا۔
ایرانی صدرکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔

Leave a reply