ڈونلڈٹرمپ نےایران اورروس سےمتعلق بڑااعلان کردیا

0
8

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ میں ایران اور روس سے پابندیاں اٹھاؤں گا، پابندیوں کی وجہ سے ڈالر کمزور ہو رہا ہے۔
نیویارک اکنامک کلب میں گفتگوکرتےہوئے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ پابندیوں کی وجہ سے ڈالر کمزور ہو رہا ہے، ہمارے پاس پابندیوں کے ساتھ مسائل ہیں۔کیونکہ آخر میں یہ پابندیاں ڈالر کو تباہ کر دیں گی اور یہ پابندیاں ہر وہ چیز تباہ کر دیں گی، جو ڈالر کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب کہ ہمارے پاس ابھی بھی عالمی کرنسی ہونی چاہیے، میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ میرے خیال میں اگر ہم ڈالر کو عالمی کرنسی کے طور پر کھو دیتے ہیں تو ہم جنگ ہار چکے ہیں۔ میری رائے میں یہ ہمارے لیے ایسی جنگ ہارنے کے مترادف ہے جو ہمیں تیسری دنیا کا ملک بنا دے گی۔ میں نے ان ممالک کے خلاف بہت سخت پابندیاں لگائیں جو پابندیوں کے مستحق تھے۔ لیکن میں یہ پابندیاں ہٹا دوں گا کیونکہ اب آپ کو ایران سے شکست ہو رہی ہے، آپ کو روس سے شکست ہو رہی ہے ،چین اپنی کرنسی کو غالب کرنسی بنانے کی کوشش کر رہا ہے،یورپ اسلامی جمہوریہ کے تیل کے بغیر اپنی زندگی مزید نہیں چلا سکتا، اب تک وہ چین سے ہار چکا ہے جو ہمارے تیل سے اپنے تیل کے ذخائر کو ہر ممکن طریقے سے بڑھانے میں کامیاب تھا۔

Leave a reply