ویب ڈیسک:ایران میں صدارتی انتخابات میں مسعودپزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لےکر صدرمنتخب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق نئےایرانی صدرکےانتخاب کےلئے گزشتہ روزووٹنگ کاعمل صبح8بجےسےرات12بجےتک جاری رہاپولنگ اسٹیشنزپرعوام کارش ہونےسے انتظامیہ کوتین مرتبہ پولنگ کاوقت بڑھاناپڑا۔
ایران میں صدارتی انتخابات کےدوسرےمرحلےکےنتائج کااعلان ایرانی الیکشن کمیشن نےکردیا۔صدارتی امیدوارمسعودپزشکیان اپنےحریف سعیدجلیلی کوشکست دےکرباآسانی صدرمنتخب ہوگئے۔
ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹرکی جانب سےجاری کردہ صدارتی نتائج کےمطابق دوسرےمرحلےمیں تین کروڑلوگوں نے اپنےووٹ ڈالے۔جس میں سےکامیاب ہونےوالےمسعودپزشکیان کوایک کروڑ63لاکھ ووٹ ملےجبکہ ان کےمخالف امیدوارسعیدجلیلی کوایک کروڑ35لاکھ ووٹ ملے۔ یوں الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔
پہلے صدارتی انتخابی مرحلے میں مسعود پزشکیان کو 42.4 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے قریب ترین حریف امیدوار قدامت پسند سیاسی رہنما سعید جلیلی تھے، جنہیں 38.6 فیصد تائید حاصل ہوئی تھی۔
نومنتخب 70سالہ ایرانی صدرمسعودپزشکیان ایران کےعلاقےماہ آبادمیں پیداہوئے،انہوں نےارمیاں میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اوربعدمیں ایران کےاسلامی انقلاب سےپہلےتبریزیونیورسٹی سےطب کی تعلیم حاصل کی۔
مسعودپزشکیان ہارٹ سرجن ہیں اورسابق وزیرصحت بھی رہ چکےہیں، وہ پانچ بار ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار اس کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
دوران انتخابی مہم مسعودپزشکیان نےعوام سےوعدےکئےتھےکہ سماجی انصاف،متوازن ترقی اوراصلاحات ان کی ترجیح ہوگئی۔
نومنتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان خواتین کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے والی ایران کی اخلاقی پولیس کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دے چکے ہیں۔
انتخابات میں مسعود پزشکیان نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ مغرب سے تعلقات میں بہتری کیساتھ ساتھ جوہری مذاکرات کو بحال کریں گے تاکہ ملک کی معیشت کو کمزور کرنے والی عالمی پابندیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں صحت کے نظام میں اصلاحات، طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور علاج کے اخراجات کو کم کرنا سمیت ملک میں تعلیمی حالات کو بہتر کرنے اور سکولوں اور یونیورسٹیوں کے معیار کو بڑھانے کے وعدے بھی کیے ہیں۔
28جون کوایران میں صدارتی انتخابات ہوئےتھےجس میں کوئی امیدوارواضح اکثریت حاصل نہیں کرسکاتھاجس کی وجہ سے5جولائی کو انتخابات دوبارہ کروائےگئے۔
واضح رہےایران میں الیکشن آئندہ سال 2025میں ہونےتھےمگرایرانی صدرابراہیم ریئسی کےہیلی کاپٹرحادثےمیں انتقال کی وجہ سےانتخابات قبل ازوقت کروانےپڑے۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مریم نواز خدمت کی روایات کو آگے بڑھائیں گی: رانا ثناء اللہ
فروری 26, 2024 -
مجھے پنجاب کےعوام کی فکرہےتم اپنی فکرکرو،وزیراعلیٰ مریم نواز
اکتوبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔