ایران کاایک بارپھراسرائیل پرحملہ ،تل بیب میں دھماکوں کی گونج

0
4

ایران نےایک بارپھراسرائیل پرحملہ کردیا،اسرائیلی شہرتل ا بیب دھماکوں سےگونج اُٹھا۔کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایران نےنئےحملےمیں اسرائیل پر20میزائل داغے، ایران کےمیزائیل حملوں کے بعدتل ابیب میں سائرن بجنےلگے،ایران نےوسطی اسرائیل پربھی راکٹ داغ دئیے۔ اسرائیل کاآئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کو روکنےمیں پھرناکام ہوگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق مقبوضہ بیت المقدس اوراشدودمیں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایران نے وسطی اورشمالی اسرائیل پربیلسٹک میزائلوں سےایک اورحملہ کیا۔ایران کےمیزائل حملوں میں اسرائیلی علاقےبنی براک میں بڑےپیمانے پرتباہی ہوئی جس میں 20کاریں جل گئیں،درجنوں مکان تباہ ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق ایران نےاسرائیلی حملوں پرتہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیاکاکہناہےکہ تل ابیب ،شیرون سمیت کئی علاقوں میں میزائل اورراکٹ حملے ہوئےہیں۔
اسرائیلی میڈیاکےمطابق ترجمان اسرائیلی فوج کاکہناہےکہ اسرائیلی فوج ایران کےمتعددمیزائل حملوں کو روکنےمیں کامیاب رہی،اسرائیل نےبھی ایران پر میزائل داغ دئیے،تہران میں دھماکےسنےگئے،کرج شہر کوبھی نشانہ بنایاگیا ،اسرائیل نےمغربی ایران میں پیٹروکیمیکل کمپلکس پرحملے کئے۔

Leave a reply