ایران کا اسرائیلی غنڈہ گردی کیخلاف اپناتحفظ کرنابالکل جائزہے،ترک صدر

0
13

ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ایران کا اسرائیلی غنڈہ گردی کیخلاف اپناتحفظ کرنابالکل جائزہے۔
ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان کاتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کےحق دفاع کی حمایت کرتےہیں۔ہم اس جارحیت کوورکنےکیلئےاپنی طاقت سےہرممکن کوشش کررہےہیں،بچوں سمیت معصوم شہریوں کےخون کی ذمہ داری عالمی برادری ہے،خطےکےتمام ممالک کوان واقعات سےضروری سبق سیکھناچاہیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایران کا اسرائیل کی غنڈہ گردی کےخلاف اپناتحفظ کرنابالکل جائزہے،ترکی اسرائیل ایران تنازع کےجواب میں ممکنہ صورتحال کےمطابق تیاریاں کررہاہے،ہمارےتمام ادارےترکی پران حملوں کےممکنہ اثرات کے حوالےسےہائی الرٹ ہیں،ہم ترکی کےامن ،سلامتی اوراقوام متحدہ کےمفادات کےتحفظ کیلئےپرعزم ہیں۔

Leave a reply