ایران کا دلکش اور عجب باغ ، سیاحوں کی توجہ کا مرکز

0
96

ایران :(پاکستان ٹوڈے) ایرانی شہر ماہان کا دلکش اور عجیب الخلق شہزادہ گارڈن ، سیاحوں کی توجہ کا مرکز۔ شمال مغربی ایران کے شہر ماہان کے قریب واقع شہزادہ گارڈن ایک شاندار اور محیرالعقول باغ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس باغ کی منفرد خصوصیات کی وجہ سےاسے 2011 میں یونیسکو عالمی ورثہ قرار دے چکا ۔ یہ باغ ایک بے .آب و گیاہ ریگستان کے عین درمیان واقع ایک نخلستان میں اگایا گیا ہے۔ اس سرسبز و شاداب باغ میں پانی کے فوارے موجود ہیں۔ یہ باغ شمالی مغربی ایران کے صوبے کرمان شہر ماہان سے چھ کلومیٹر دور ہے۔

اس تاریخی ایرانی باغ کو 19ویں صدی میں ایران کے قاچار خاندان نے تعمیر کرایا تھا۔ 5.5 ہیکٹرز رقبہ پر محیط اور مستطیل شکل کے اس باغ کو چاروں اطراف سے پتھر کی دیوار نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے، تاکہ ریگستان کے سخت گرم موسم سے اسے محفوظ رکھا جاسکے۔

جب فضا سے اس باغ کو دیکھا جاتا ہے تو یوں لگتا ہے کہ بے آب و گیا ریگستان کے وسط میں کوئی خوشنما نخلستان واقع ہے اور اس کی تصاویر دیکھ کردنیا بھر کے سیاح اس کی جانب متوجہ ہوتے ہیں اور ہزاروں لوگ ہر سال یہاں سیاحت کی غرض سے آتے ہیں۔ اس قدرت کے نادر و نایاب باغ میں پانچ قابل دید فوارے موجود ہیں، جنہیں قنات تکنیک کے ذریعے ایک کنویں سے زیر زمین آبی نالیوں سے پانی پہنچایا جاتا ہے۔

Leave a reply