شہر قائد میں مطلع ابر آلود، آج رات ہلکی بارش کا  امکان

0
17

پاکستان ٹوڈے: روشنیوں اور ساحلوں کے شہر کراچی میں مطلع ابر آلود ہے جس کے باعث شہر میں آج رات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے19 اپریل کو شہر کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے.

جبکہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم خوشگوار رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد اور شمال مغرب سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔جس کے باعث کراچی کا موسم انتہائی خوشگوار ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

Leave a reply