پشاور:مسافربس گہری کھائی میں گرنےسے40افرادجاں بحق ،متعددزخمی

0
114

خیبرپختونخوا کے علاقے دانا سر میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
معاون وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی حادثے میں 40 افراد کے جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل ضلع سوات میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

Leave a reply