پنجاب حکومت ان ایکشن ،غیررجسٹرڈاکیڈمیوں کیخلاف بڑااعلان کردیا

0
7

پنجاب حکومت نےکاہنہ اورباغبانپورہ کےواقعات کےبعدغیررجسٹرڈاکیڈمیوں کےخلاف بڑااعلان کردیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ والدین کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں پنجاب بھر میں سینکڑوں غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹرز سیل کیے جا چکے ہیں، جبکہ شہری علاقوں کے بعد یہ کریک ڈاؤن اب دیہی علاقوں تک بھی توسیع دی جا رہی ہے۔
رانا سکندر حیات کے مطابق باغبانپورہ واقعے میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تاثر کے برعکس متاثرہ بچے سکول کے اندر نہیں بلکہ گلی میں موجود تھے۔
انہوں نےکہاکہ غیر قانونی اکیڈمیوں کے خلاف کارروائیوں میں میڈیا رپورٹس نے بھی مؤثر معاونت فراہم کی۔

Leave a reply