ایران کوجوہری ہتھیاروں کاخواب دیکھناچھوڑناہوگا،ورنہ سنگین نتائج ہونگے، امریکا

0
11

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ایران کوجوہری ہتھیاروں کاخواب دیکھنا چھوڑناہوگا،ورنہ سنگین نتائج ہونگے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ ایران ہم سےمعاہدہ چاہتاہےلیکن اسےمعلوم نہیں کیسےکرناہے،ایران جوہری ہتھیارنہ ہونےکی صورت میں ایک عظیم ملک بن سکتاہے۔
غیر ملکی ایجنسی کےمطابق ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناہےکہ درآمدی ادویات پربھی محصولات لگاؤں گا،ادویات پرٹیرف کانفاذزیادہ دورنہیں، آٹوانڈسٹری پرٹیرف کو عارضی طورپرختم کرنےپرغورکررہاہوں،امریکی ٹیرف سےکینیڈااورمیکسیکومیں کارکمپنیوں کومشکلات کاسامناہے،کارکمپنیوں کوامریکامیں کاروبارمنتقل کرنےمیں وقت لگےگا،ٹیرف پرلچک کامظاہرہ کیا،اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی صدرکاکہناہےکہ چینی صدرکی ویتنام کےرہنماؤں کےساتھ اچھی ملاقات ہوئی،دونوں ممالک نےاس بات پرفوکس کیا امریکا کو کیسے نقصان پہنچایاجائے،ٹیرف کےبعدچین الگ تھلگ ہوگیا، دنیا امریکا سے رابطے کررہی ہے۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ڈونلڈٹرمپ نے27مارچ کوآٹوانڈسٹری پر25فیصدٹیرف عائدکیاتھا۔

Leave a reply