ایرو سپیس ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت،چین ہائپر سانک جہاز تیار کرنے کے قریب

چین آواز سے پانچ گنا تیز رفتار کے ساتھ اڑنے والا جہاز بنانے کے قریب پہنچ گیا، جو بیجنگ سے نیویارک کے درمیان فاصلہ صرف 2 گھنٹے میں طے کرنے کے قابل ہوگا۔
چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی (این پی یو) نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فیٹین 2 ہائپر سونک جہاز کی صلاحیت کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔فیٹین 2 ہائپر سونک جہاز پر کام کرنیوالی ریسرچ ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تجربے کے دوران راکٹ بیسڈ کمبائنڈ سائیکل انجن سے پہلی بار رئیل فلائٹ ڈیٹا موصول ہوا، جو بتاتا ہے کہ اس کی ہائپرسونک پرواز میں بھی کوئی خلل نہیں آیا۔
فیٹین 2 راکٹ بیسڈ کمبائنڈ سائیکل (RBCC) انجنوں پر مشتمل ہے، جس میں روایتی ایندھن کے بجائے کیروسین (مٹی کا تیل ) کے ساتھ ہائیڈروجن پر آکسائڈ بطور ایندھن استعمال ہوا ہے، جو ایک اس لحاظ سے گیم چینجر ہے کہ وزن میں ہلکا ہونے کی وجہ سے جہاز کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔
اس کے ساتھ راکٹ بیسڈ کمبائنڈ سائیکل انجن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ جہاز میں موجود ایندھن کے ساتھ فضا میں موجود آکسیجن کا استعمال بھی کرتے ہیں، یہ عمل جہاز کا وزن کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔
فیٹین 2 ٹیسٹ فلائٹ مستقبل میں ایروسپیس کے میدان میں ہونیوالی پیشرفت میں چینی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، جس سے مستقبل میں بین الاقوامی آمدو رفت اور عالمی سکیورٹی کے معاملات اثر پڑے گا۔
یوٹیوب نے 2 نئے فیچرز متعارف کروا دیے
جون 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔