ایسٹرا زینیکا نے بعض مضر صحت اثرات کی تشخیص کے بعد ویکسین واپس منگوائی

0
89

پاکستان ٹوڈے: برطانوی رپورٹ کے مطابق ایسٹرا زینیکا نے بعض مضر صحت اثرات کی تشخیص کے بعد ویکسین واپس منگوائی۔

گزشتہ دنوں ایسٹرا زینیکا نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ اس کی کووڈ ویکسین بلڈکلاٹ (خون جمنا)کی ایک ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق بلڈکلاٹ کی یہ قسم جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

برطانیہ میں دائرکیےگئے ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایسٹرا زینیکا کی کووڈ ویکسین موت اور شدید زخموں کا باعث بنی۔ مقدمے میں تقریباً 50 متاثرین کے لیے100 ملین پاؤنڈ تک ہرجانےکا مطالبہ کیا گیا۔

تاہم اب دواسازکمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کوروناویکسین دنیا بھر سے واپس منگوالی ہے۔

خیال رہے کہ مارچ 2021 میں ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔

تاہم برطانوی حکومت نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ اور مؤثر قرار دیا تھا جب کہ یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

Leave a reply