ایس سی اواجلاس،شرکت کرنیوالےوفودکےسربراہان کی تفصیلات سامنےآگئیں
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنےوالےوفودکےسربراہان کی تفصیلات سامنےآگئیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،بھارتی وزیرخارجہ سبرامینیم جےشنکر بھارتی وفدکی قیادت کریں گے جب کہ ایرانی وفدکی قیادت ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف کریں گے۔بیلاروس کی نمائندگی وزیراعظم رومان گولوف چینکو،۔قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ بھی اسلام آباد آئیں گے۔
ایس سی اواجلاس میں شرکت کےلئے کرغزستان کی نمائندگی کابینہ کے چیئرمین ژاپاروف عقیل بیگ کریں گے، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، بطور خصوصی مہمان کانفرنس میں شرکت کرنے والے ترکمانستان کی نمائندگی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد میری دوف کریں گے، مبصر ملک کی حیثیت سے منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنا مسرایی اسلام آباد پہنچیں گے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی جی سندھ کا بڑا ایکشن
اپریل 25, 2024 -
لاہور:مختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا
جولائی 12, 2024 -
سیاسی درجہ حرارت کم کرنےکیلئے چودھری شجاعت متحرک
ستمبر 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔