ایس سی اوکااجلاس:پی ٹی آئی کا15اکتوبرکواسلام آبادمیں احتجاج کااعلان
شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کےموقع پرتحریک انصاف نےایک بارپھراسلام آبادکےڈی چوک میں بھرپوراحتجاج کااعلان کردیا۔
اس حوالےسےتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کاہنگامی اجلاس منعقدہواجس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےبھی شرکت کی۔
اجلاس کےبعدتحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےایک اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیہ کےمطابق 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا،ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں ہونے والا احتجاج منسوخ کردیا گیا ہے، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ لہذااحتجاج کے لیے مرکزی کمیٹی سے لے کر علاقائی سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو تیاریوں کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بیزار ناجائز حکمران ظلم اور سفّاکیت ترک کرنے پر کسی طور آمادہ نظر نہیں آرہے، اڈیالہ میں ناحق قید بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اعلامیہ کےمطابق عمران خان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کیلئے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کیے گیے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنز ون ڈےکپ: مارخورز نے اسٹالینزکو126رنزسےشکست دیدی
ستمبر 16, 2024 -
سابق باولرعاقب جاویدکالاہورقلندرزکیساتھ سفراختتام پذیر
اکتوبر 19, 2024 -
سپرہٹ سیریز’’مرزاپور3‘‘نےدھوم مچادی
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔