ایس سی اوکاچارٹرواضح، دہشتگردی اورانتہاپسندی کامقابلہ کیاجائے،بھارت

0
7

بھارتی وزیرخارجہ جےشنکرنےکہاہےکہ ایس سی اوکاچارٹرواضح تھاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کامقابلہ کیاجائے۔
اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہان کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، بھارت پاکستان کی ایس سی او کی صدارت کی میعاد کے دوران بھرپور تعاون کرے گا۔ دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں ہر ایک کے اپنے عالمی اثرات ہیں کرونا نے ترقی پذیر ممالک میں بہت سے لوگوں کو بری طرح تباہ کر دیا۔ایس سی او کو ان چیلنجوں کا جواب دینا چاہیے ایس سی او کا چارٹر واضح تھا کہ دہشت گردی ،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے۔
جےشنکرکامزیدکہناتھاکہ ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں باہمی تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہماری کوششیں تب ہی آگے بڑھیں گی جب چارٹر سے ہماری وابستگی مضبوط رہے گی،اگر سرحدوں کے آر پار دہشت گردی انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کو تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کا امکان کم ہوتا ہے، اگر دوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پر غور کر نے کی ضرورت ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں باہمی تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یہ صرف ایس سی او کے رکن ممالک کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ گوبلائزیشن اورری بیلنسنگ ایسے حقائق ہیں جن سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم ان نکات پر عمل کرلیتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے خطے کو اس سے بے حد فائدہ نہ پہنچے۔ تجارت، مواصلات ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Leave a reply