ایشیاکپ:آج سری لنکااورافغانستان میں جوڑپڑےگا

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025میں سری لنکااورافغانستان کی ٹیموں کےدرمیان آج جوڑ پڑےگا۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔
میگاایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،ٹورنامنٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،یواےای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان ،سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ پرمشتمل ہے۔
9ستمبرکوشروع ہونےوالےایونٹ میں اب تک دس میچزکھیلے جاچکےہیں ،ٹورنامنٹ کےپہلےمیچ میں افغانستان نےہانگ کانگ کو94رنزکے بڑے مارجن سےشکست دےکرٹورنامنٹ کافاتحانہ آغازکیاتھا۔ پھراپنے دوسرے اورایونٹ کےنویں میچ میں افغانستان کوبنگلہ دیش کےہاتھوں 8سکورسےمات ہوئی ۔جبکہ دوسری جانب سری لنکانےبھی ابھی تک ایونٹ میں دومیچ کھیلے ہیں دونوں میں کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں گروپ اے سےپاکستان اور بھارت نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔