ایشیاکپ:بنگلہ دیش نےسنسنی خیزمقابلےکےبعدافغانستان کوشکست دیدی

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےنویں میچ میں بنگلہ دیش نےسنسنی خیزمقابلےکے بعدافغانستان کو8 سکورسےشکست دےکرایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
ابوظبی میں کھیلےگئےمیچ میں بنگلہ دیش کےکپتان لٹن داس نےافغانستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئے نے26 رنزکی اننگزکی کھیلی جبکہ تنزید حسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سیف حسن30سکوربناکرپویلین لوٹےاورشمیم حسین 11 اور کپتان لٹن داس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نورالحسن اور جاکر علی 12، 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سےراشدخان اورنوراحمدنے2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
افغانستان کی جانب سےعظمت اللہ عمرزئی 30رنزبناکرپویلین لوٹےجبکہ رحمان اللہ گربز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔گلبدین نائب 16سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے،کپتان راشدخان 20رنزبناکرپویلین لوٹے۔
محمدنبی 15سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے،نوراحمد14رنزفراہم کرسکے،کریم جنت 6،ابراہیم زادران5رنزبناکرآؤٹ ہوئےجبکہ صدیق اللہ اٹل اور غضنفر 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔فضل حق فاروقی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسم احمد، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:
گروپ بی سری لنکا2میچزمیں کامیابی کےساتھ سرفہرست ہےجبکہ بنگلادیش 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگیا۔افغانستان 2 میچز میں 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ کا مسلسل 3 ناکامیوں کے بعد ایونٹ میں سفرختم ہوگیا ہے۔