ایشیاکپ:سپرفورمرحلےمیں کون کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟شیڈول جاری

0
6

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں کون کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟شیڈول جاری ہوگیا۔
اب تک کھیلے گئے 11 میچز کے بعد بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ سپر 4 مرحلہ ’راؤنڈ رابن‘ طرز پر کھیلا جائے گا، یعنی ہر ٹیم باقی 3 ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
پوائنٹس سسٹم وہی رہے گا یعنی کہ جیت پر 2 پوائنٹس اور میچ نتیجہ خیز نہ رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا، اگر پوائنٹس برابر ہوں تو نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
دبئی میں شروع ہونے والے اس مرحلے کے پہلے میچ میں 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اگلے ہی روز یعنی 21 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔پھر 23 ستمبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا میدان میں اتریں گے دوسری جانب 24 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جبکہ 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
سپر 4 مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

Leave a reply