ایشیاکپ:یواےای نےعمان کو42رنزسےمات دیدی

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےساتویں میچ میں یواےای نےعمان کو42 سکور سےمات دےکرٹورنامنٹ میں پہلی فتح اپنےنام کرلی۔
ابوظبی میں کھیلےگئےایشیاکپ کےگروپ اےکےمیچ میں عمان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔یواےای نےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔
یواےای کی جانب سے محمدزوہیب نے21رنزکی اننگزکھیلی جبکہ ہرشت کوشک نے19 رنز بنائے۔یواےای کپتان محمد وسیم 69 رنزبناکرنمایاں رہےاور عالیشان 51 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔
ہدف کےتعاقب میں عمان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آریان بشت 24 اور جتندر سنگھ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یواےای کی جانب سے جنید نے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ حیدر علی اور محمد جواداللہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔