ایشیاکپ اورورلڈکپ ہماراہدف ہے،سلمان آغا

0
114

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کےکپتان سلمان علی آغانےکہاہےکہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہماراہدف ہے۔
کرائسٹ چرچ میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کےکپتان سلمان علی آغاکاکہناتھاکہ شائقین خوش نہیں،ان کی توقعات پوری نہیں کیں،ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ہےاورہم نیوزی لینڈجیتنےآئےہیں،حارث رؤف اورشاہین کی ٹی20فارم ون ڈےسےبہترہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ صائم ایوب اورفخرزمان کی کمی محسوس ہوگی،بابراعظم اوررضوان کی ٹیم کےلئےکئی خدمات ہیں،ایشیاکپ اورورلڈکپ ہماراہدف ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave a reply