ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:آج بنگلہ دیش اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

0
6

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی2025 کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔ٹورنامنٹ کے سپرفور مرحلے کے میچزبھی جاری ہیں۔ابھی تک سپر فورمرحلےکےتین میچزہوئےہیں،جس میں پہلےمیچ میں بنگلہ دیش نےسری لنکاکومات دی تھی جبکہ سپرفورمرحلےکےدوسرےمیچ میں بھارت نےپاکستان کوشکست دی تھی اورایونٹ کےپندرہویں اورسپرفورمرحلےکےتیسرےمیچ میں پاکستان نےسری لنکاکو5وکٹوں سےہرایاہے۔اس شکست کےبعدسری لنکاکاسفرٹورنامنٹ ختم ہوچکاہےمگروہ ٹیم اپنےمیچزمکمل کھیلےگی۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:
سپر4 مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ہر ٹیم کو 3 میچز کھیلنے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبرپر ہے جبکہ پاکستان 2 میچزکھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اوربنگلادیش ایک میچ کھیل کر کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا مسلسل 2 میچز ہار کر آخری پوزیشن پر ہے۔

Leave a reply