ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:بھارت نےسپراوورمیں سری لنکا کوشکست دیدی

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی2025 کے سپر فور مرحلے کےآخری میچ میں بھارت نےسری لنکاکوسپراوورمیں شکست دےدی۔
دبئی میں کھیلے گئے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،بھارت نےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ہدف کےجواب میں سری لنکانےبھی 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔سپرفورمرحلےکایہ غیراہم میچ اُس وقت اہمیت اختیار کرگیاجب میچ سنسنی خیزمقابلہ کےبعدٹائی ہوا۔پھرسپراوورمیں سری لنکاکوبھارت کے ہاتھوں شکست کاسامناکرناپڑا۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےسنجو سیمسن نے39رنزکی اننگزکھیلی جبکہ اکشر پٹیل بھی 21رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ کپتان سوریا کمار یادو12سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔
شبھمن گِل4رنزبنانےمیں کامیاب ہوئےجبکہ ہاردک پانڈیا 2رنزکی اننگزکھیل سکے۔بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے61اور تلک ورما نے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسالانکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکاکی اننگز:
سری لنکاکی جانب سےکپتان چریتھ اسالانکا 5رنزبنانےمیں کامیاب ہوئےجبکہ کمنڈو مینڈس 3 سکورفراہم کرسکےاور کوشل مینڈس بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھن نسانکا 107رنز کی شاندار اننگزکھیل کرنمایاں رہےجبکہ کوشل پریرا بھی58رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
سری لنکا نے بھارت کے202 رنز کے جواب میں پاتھن نسنکا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 202 رنز ہی بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
سپر اوور میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 2 رنز بنائے۔ بھارت نے 3 رنز کا ہدف با آسانی سے پورا کرلیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔