ایشیاکپ2025:پاک بھارت میچ کاٹکٹ کتنےکاہوگا؟تفصیلات سامنےآگئیں

0
2

ایشیاکپ2025میں پاک بھارت میچ کاٹکٹ کتنےکاہوگا؟تفصیلات سامنےآگئیں۔
کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ، ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج (جمعہ) شام 6 بجے سے شروع ہو رہی ہے۔ ابوظبی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 40 درہم سے شروع ہو گی، جبکہ دبئی کے میچز کے لیے کم از کم قیمت 50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
شائقین کرکٹ کا سب سے بڑا انتظار پاک بھارت مقابلہ صرف سات میچز پر مشتمل خصوصی پیکج کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ اس خصوصی پیکج کی قیمت 1400 درہم سے شروع ہو رہی ہے، جس میں پاک بھارت میچ سمیت کل سات اہم میچز شامل ہوں گے۔دیگر تمام میچز کے لیے انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت جلد ان اسٹیڈیمز پر بھی شروع کی جائے گی۔
واضح رہےکہ بھارت کی میزبانی میں ہونےوالا ایشیاکپ رواں سال9ستمبرسے یواےای میں شروع ہوگا ،میگا ایونٹ کےمیچز28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں جاری رہیں گے،جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی پروفائل میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply