ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان جاپان کوہراکرفائنل میں پہنچ گیا

0
4

ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میں پاکستان نےجاپان کو شکست دےکرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریامیں جاری ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کارنگارنگ ایونٹ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔
ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ کےپہلےسیمی فائنل میں پاکستان گرلزنیٹ بال ٹیم کامقابلہ جاپان گرلزنیٹ بال ٹیم کےساتھ ہوا،جس میں گرین شرٹس نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئےجاپان کی ٹیم کوشکست سےدوچارکردیا۔
میگاایونٹ کےپہلےسیمی فائنل میں جاپان گرلزنیٹ بال ٹیم نےپاکستان گرلزنیٹ بال ٹیم کےخلاف 39گول کیےجس کےجواب میں پاکستان گرلزنیٹ بال ٹیم نے64گول کرکےجاپان گرلزنیٹ بال ٹیم کوشکست دےفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کادوسراسیمی فائنل مالدیپ اورچائنیزتائپےکےدرمیان کھیلا جاناہےاُن دونوں میں سے جونسی ٹیم بھی جیتےگئی پاکستان گرلزنیٹ بال ٹیم اُس کےساتھ فائنل کھیلےگی۔

Leave a reply