
ایف آئی ایچ نیشنز کپ ،پاکستان نےٹورنامنٹ کےسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان نےمیگاایونٹ کےگروپ کےآخری میچ میں نیوزی لینڈسےشکست کھائی ،جس میں گرین شرٹس نے تین گول کیےجبکہ جواب میں نیوزی لینڈنےچار گول کرکےپاکستان سےمیچ جیت لیا۔شکست کےباوجودبھی گرین شرٹس ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئی۔
گروپ کے آخری میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو ہرایا لیکن سیمی فائنل میں نہ جا سکا۔
پاکستان اور ملائیشیا کے پوائنٹس چار چار برابر ہیں تاہم پاکستان مجموعی طور پر ایک گول زیادہ کرنے کی وجہ سے فائنل فور میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 9 گول کیےجبکہ ملائیشیا کے مجموعی گول کی تعداد 8 رہی۔
ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ جمعہ کوفرانس کےساتھ ہوگاجبکہ دوسرےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور کوریا مد مقابل ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔