ایف آئی اےنےبشریٰ بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

0
42

ایف آئی اےنےبانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کےہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ بشریٰ بی بی کودی گئی ضمانت کےاسلام آباد ہائیکورٹ فیصلےکوکالعدم قراردیاجائے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ہائیکورٹ کےایک جج نےچیمبرمیں ضمانت دی،سپریم کورٹ کے طےکردہ اصولوں کومدنظرنہیں رکھاگیا،استغاثہ کاکیس یہ ہےکہ بشریٰ بی بی اپنےشوہربانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ ملوث ہیں۔
موقف میں مزیدکہاگیاکہ استغاثہ کےپاس شواہدہیں بلغاری جیولری سیٹ کوتوشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا،سپریم کورٹ طےکرچکی خاتون ہونےکےباوجودکسی کاکرمنل ریکارڈہےتوضمانت نہیں مل سکتی،263دن کسی کوجیل میں رہنےکی بنیادپرضمانت نہیں دی جاسکتی۔
درخواست گزارنےاستدعاکی کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے23اکتوبرکےفیصلے کوکالعدم قراردےکرضمانت منسوخ کی جائے۔

Leave a reply