ایف بی آرکاٹیکس گوشواروں کی چھان بین کافیصلہ

0
46

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےٹیکس گوشواروں کی چھان بین کافیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کےمطابق ایسےافرادکےگوشواروں کی چھان بین ہوگی،جن کی آمدن واخراجات کاڈیٹامیچنگ نہیں کرتا،ایسےٹیکس گزاروں کی جانب سےصفرٹیکس دیاگیا،فہرست میں شامل بیشترافرادجائیداد،گاڑیوں اورشاہانہ رہن سہن کےمالک ہیں۔
یادرہےکہ گزشتہ روزانکم ٹیکس جمع کروانےکی آخری تاریخ تھی جس میں  ایف بی آرنےتوسیع نہ کرنےکافیصلہ کیاتھا،اس سےقبل دوبارانکم ٹیکس جمع کر وانےکی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔آخری تاریخ میں اب تک 50 لاکھ 10 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ان گوشواروں کے ذریعے 125 ارب روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی ہے۔ یکم نومبر سے جن لوگوں نے گوشوارے جمع نہیں کیے، وہ لیٹ فائلر یا نان فائلر تصور کیے جائیں گے، جس کی وجہ سے گاڑی یا پراپرٹی کی خریداری پر دوگنا ٹیکس عائد ہوگا۔
ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ماہانہ 50 ہزار روپے کی آمدن رکھنے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر وہ نان فائلر یا لیٹ فائلر شمار کیے جائیں گے۔ نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگائی جائے گی، ان کی موبائل فون سمیں بلاک کی جائیں گی ، بجلی اور گیس کے بل بھی منقطع کیے جا سکتے ہیں۔

Leave a reply