ایف بی آرکوبڑےپیمانےپرٹیکس شارٹ فال کاسامنا

0
14

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کومارچ میں100ارب روپے سے زائد ٹیکس شارٹ فال کاسامنا ہے۔
ذرائع کےمطابق 1220ارب ہدف کےمقابلے1100ارب روپےعبوری ٹیکس جمع ہوسکا،مارچ میں34 ارب،9ماہ کےدوران 384ارب ری فنڈز ادا کیےگئے۔موجودہ سال کےپہلے9ماہ میں ایف بی آرنے8444 ارب روپےجمع کیے۔
ذرائع کاکہناہےکہ جولائی سےمارچ تک کاٹیکس ہدف9ہزار167ارب روپےمقررکیاگیاتھا،جولائی سےمارچ ریونیومیں 725ارب روپےسےزائدکی کمی ہوچکی،موجودہ مالی سال نظرثانی شدہ سالانہ ہدف 12ہزار334 ارب روپےہے،رواں سال کااصل سالانہ ٹیکس ہدف 12ہزار970ارب روپےتھا۔

Leave a reply