دنیاکےامیرترین شخص ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں کھربوں روپےکااضافہ ہوگیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیاکےامیرترین لوگوں میں شمارہونےوالےایلون مسک کی دولت میں گزشتہ روز 33 ارب 50 کروڑ ڈالرزکااضافہ ہوا جوکہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً92 کھرب روپے سے زائدبنتےہیں۔
درحقیقت ایلون مسک نے ایک دن میں اتنا کما لیا جتنا بیشتر ممالک کا سالانہ بجٹ بھی نہیں ہوتا۔اتناپیسہ کمانےکی بڑی وجہ یہ بھی کہ ان کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹیسلا کی جانب سے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
اس سے قبل مسلسل ایک سال تک ٹیسلا کی جانب سے سہ ماہی رپورٹس میں آمدنی میں کمی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔
ایلون مسک 270.3ارب ڈالرزکےساتھ دنیاکےپہلے امیرترین شخص ہیں اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوز ان سے 61 ارب ڈالرز پیچھے ہیں۔
جیف بیزوز 209 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 201 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔
جارجیا،ہزاروں افرادکااحتجاج ،مظاہرین کاپولیس پرحملہ
دسمبر 2, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔