ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں شہر لاہور کو ویسٹ فری اور ڈسٹ فری بنانے کیلئے متحرک

0
72

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) یاسمین راشد ویسٹ مہم کے دوران اب تک 345 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی سکریپنگ مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 30 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگایا گیا۔ 4 ہزار 476 کوڑے کی ڈھیریاں، جبکہ 250 سے زائد اوپن پلاٹس کلیئر کر دیئے گئے۔

ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، LDA ایونیو، بھوبتیاں چوک اور اڈا پلاٹ پر خصوصی سکریپنگ ایکٹیویٹی جاری, واہگہ ٹائون، شالیمار ٹائون اور راوی ٹائون کے مضافاتی علاقوں میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا عمل جاری۔

روزانہ کی بنیاد پر 5000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

Leave a reply