ایمرجنگ ایشیا کپ : پاکستان شاہینز کا فائنل میں رسائی کا خواب چکناچور
ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کا فائنل میں رسائی کا خواب چکناچور ہوگیا ،قومی ٹیم کوایونٹ کےسیمی فائنل میں سری لنکااے کےہاتھوں شکست ہوگئی۔
عمان میں کھیلےگئے ایمرجنگ ایشیاکپ کےپہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا اورپاکستان شاہینزکی ٹیم9وکٹوں پر صرف 135رنزبناسکی۔قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عمیر بن یوسف اور یاسر خان نےاننگزکاآغاز کیا مگر عمیر بن یوسف کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکا۔عمیربن یوسف 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہے۔
شاہینز کی جانب سے کپتان محمد حارث سمیت 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔یاسر خان 2،کپتان محمد حارث 6، حیدر علی 14، عرفات منہاس 10، عباس آفریدی 9 اور عمران جونیئر 13 رنز بنا پائے جبکہ قاسم اکرم اور عبدالصمد بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین چلتے بنے۔
سرلنکااےکی جانب سے داشن ہمینتھا نے شاندار باؤلنگ کی انہوں نےپاکستان شاہینزکے4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ نیپون اور ایشان ملنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےتعاقب میں سری لنکااےنےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا،صرف تین وکٹوں کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔سری لنکااےنے 17ویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کیا۔
سری لنکا اے کی جانب سے وکرما سنگھے نے 52 رن کی ناٹ آؤٹ ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ لاہرو اڈارا نے 43 یشودھا لنکا نے 11 اور کپتان نوویندا فرنینڈو نے 9 رنز بنائے اور سہن اراچینگا 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان شاہینز کے سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئندہ سال ریلیز ہونیوالے 8 نئے ایموجیز سامنے آ گئے
ستمبر 19, 2024 -
شاہ محمودقریشی اڈیالہ جیل سےلاہورمنتقل
جولائی 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔