ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

0
4

سرکاری ٹی وی کے بورڈکی تشکیل اور منیجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی) پی ٹی وی کی تعیناتی ،ڈائریکٹر ایڈمن اور پی ٹی وی کے دیگر افسران کی مدت میں توسیع کواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
انجینئر فہد مصطفیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی آئی ایل کے تحت پیٹشن فائل کی،درخواست گزار کی جانب سےوکیل کاشف علی ملک اور معاون وکیل قیصر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کردئیے۔
درخواست میں ایکس کیڈر پروموشن کو بھی چیلنج کر کے واپس کرنے کی استدعا کی گئی اور ڈائریکٹر ایڈمن فرحت عباس کو بھی کام سے روکنے کی استدعا کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرقانونی ایکسٹنشن اور ایکس کیڈر پروموشن پر جواب طلب کرلیا۔

Leave a reply