ایم ڈی کیٹ ختم کرنے، یونیورسٹیز کو ازخود داخلے دینے کی تجویززیر غور
میڈیکل کے طلبا کیلئے خوشخبری،ایم ڈی کیٹ ختم کرنے، یونیورسٹیز کو ازخود داخلے دینے کی تجویز زیر غور،وزیراعظم پاکستان کےکو آرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے ایم ڈی کیٹ ختم کرنے اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کر دی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ڈاکٹر ملک مختار نے میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ختم کرنےاوریونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز دی ہے۔
اجلاس میں ڈاکٹرملک مختارنے کہا کہ صوبائی میڈیکل یونیورسٹیاں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن بھی خود کریں، پی ایم ڈی سی صرف نیشنل لائسنسنگ امتحان لے کر ڈاکٹروں کو لائسنس دے۔
کمیٹی اجلاس میں دیگر ممبران کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری اور امپروومنٹ والےطلبا کو اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلےنہ دیں، سپلیمنٹری اور امپروومنٹ کا معاملہ پی ایم ڈی سی میں لےجائیں ،جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ طلبا وطالبات کو صرف ان ہی کے صوبےکے ایم ڈی کیٹ میں بیٹھنےکی اجازت ہونی چاہیے۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ سال 2024 کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں ،جس پر بہت سے خدشات نے جنم لیا تھا۔
بشریٰ بی بی کی3عبوری درخواست ضمانتیں مسترد
جنوری 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی نےغیرملکی حکومت سےمددمانگ لی
اگست 21, 2024 -
ایک اور ملازمہ مالکان کے ظلم کا شکار بن گئی
مارچ 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔