حکومت اورپی ٹی آئی والےچاہتےہیں عمران خان جیل میں رہیں،فیصل واوڈا

0
5

سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ حکومت اورپی ٹی آئی والےچاہتےہیں عمران خان جیل میں رہیں۔

190ملین پاؤنڈریفرنس کے حوالے سے گفتگوکرتےہوئےاپنےایک بیان میں سینیٹرفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ جوکہہ رہےہیں غلط ہورہاہےان میں سےجووزیرتھےوہ بھی کہہ رہےہیں غلط ہواتھا،بدنصیبی ہےبانی پی ٹی آئی اس دوراہےپرکھڑےہوگئےہیں،بانی پی ٹی آئی نے2018سےپہلےایسےکوئی کام نہیں کئےتھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کل بھی کہاتھابانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوسزائیں ہوگئیں،بندلفافہ جب لایاگیاتووہ اس وقت بھی ایجنڈےکاحصہ نہیں تھا،شہزاداکبرکوبھی برطانیہ کابینہ کی منظوری کےبغیربھیجاگیا،نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے)نےکہاتھاکہ یہ پیسہ پاکستان کاہے،اس معاملےمیں مذہبی کارڈکھیلنےکی شرمناک کوشش کی گئی۔

فیصل واوڈاکاکہناتھاکہ پروپیگنڈاکیاگیاہماری آرمی چیف سےمثبت،ون آن ون ملاقات ہوئی، پروپیگنڈے ،جھوٹ اورفریب میں یہ لوگ بہت تیزہیں،9مئی کویہ کہتےتھےکہ ہم نےنہیں کیاہمیں پھنسایاگیاہے،علی امین گنڈاپور نے خود کہا ہمارےلوگ موجودتھےسزادےدیں،آج سےمذاکرات رک جائیں گےیہ ڈرامہ اورمذاق ہے،20جنوری سےاُمیدلگانےپرانہیں مایوسی ہوگی،20جنوری کوٹرمپ کارڈنہیں آئیگایہ لیٹ جائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حکومت اورپی ٹی آئی والےچاہتےہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،اعلیٰ عدالیہ میں بھی جاکریہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا،بانی کواندررکھنےوالےوہی ہیں جوان کےخلاف بیان دےکرآئےہیں۔

Leave a reply