ایپل میپس اب ویب ورژن میں بھی دستیاب

0
56

آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری۔ ایپل میپس اب ویب ورژن میں بھی دستیاب۔آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے متعارف کرائے گئے ایپل میپس کو لگ بھگ 12 سال بعدآخرکار ویب ورژن میں متعارف کرا دیا گیا۔
معروف امریکی کمپنی ایپل کا کہنا ہےکہ ایپل میپس کو ابتدائی طور پر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین اب ایپل میپس کو میک یا ونڈوز کمپیوٹر پر استعمال کرسکتے ہیں۔اس کیلئے انہیں اپنے ویب براؤزر پر بیٹا ڈاٹ میپس ڈاٹ ایپل ڈاٹ کام یو آر ایل لکھ کر انٹرکا بٹن دبانا ہوگا، تاہم ا یپل میپس کے ویب ورژن کو ابھی سفاری، کروم اور ایج براؤزر پر استعمال کرنا ممکن ہو گا۔
ویب ورژن میں ایپل میپس کو استعمال کرنے کا تجربہ آئی او ایس ڈیوائسز جیسا ہی ہوگا۔کمپنی کے مطابق Look around جو ایپل میپس میں سٹریٹ ویو جیسا فیچر ہے اور تمام آئی فونز میں دستیاب ہے، جبکہ دیگر ایپل میپس فیچرز آئندہ چند ماہ کے دوران ویب ورژن اور دنیاکے تمام خطوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔

Leave a reply