ایپل کا اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران اہم منصوبوں کو پیش کرنے کا اعلان

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری،معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سالانہ ورلڈ وائڈ ڈویلپرز کانفرنس کیلئے اپنے اہم منصوبوں کو پیش کرنے اعلان کر دیا، جس کے تحت کمپنی اپنی ہر پراڈکٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی۔
ایپل کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 9 جون سے 13 جون کے درمیان ہوگا، جس میں کچھ ایونٹ فرداًجبکہ زیادہ تر ایونٹ آن لائن منعقد ہوں گے۔یہ آن لائن ایونٹس 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو سٹریم کی نوٹ سے شروع ہوں گے، جنہیں ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ اور یوٹیوب پر سٹریم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایونٹ ختم ہونے کے بعد اس کا ری پلے بھی دستیاب ہوگا۔
ذہن نشین رہے کہ ایپل کی جانب سے اس ایونٹ میں نئے اے آئی فیچرز کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔ گزشتہ برس اس ایونٹ میں ایپل نے اپنے برانڈڈ اے آئی ٹولز ایپل انٹیلی جنس کو لانچ کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شالیمارٹرین حادثہ،ابتدائی تحقیقات رپورٹ جاری
فروری 1, 2025 -
طلباکیلئے خوشخبری: ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا
فروری 10, 2025 -
سام سنگ نے نیا فون گلیکسی اے 16 فائیو جی متعارف کروا دیا
اکتوبر 10, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔