آئی فون16 کیسا ہوگا ؟ ایپل کی جانب سے آئی فون16 آئندہ ماہ ستمبر میں متعارف کروایا جائے گا۔لانچنگ سے ایک ماہ قبل فون کی خوبصورت تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں۔
معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون کے نئے ماڈلز ہر سال ستمبر میں متعارف کراتی ہے۔حال ہی میں ہونیوالی ایک لیک میں آئی فون16 کی جھلک دکھائی گئی ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی فون16 کا سٹینڈرڈ ماڈل کیسا ہوگا؟
ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ایپ ریڈٹ Reddit پر شیئر کی گئی تصویر آئی فون 16کی ممکنہ ڈمی یونٹس کی ہیں، جس میں آئی فون 16 کے عقبی حصے کو دکھایا گیا ہے۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی فون 16 کے ماڈل کیلئے ٹوکلر آپشن وائٹ اینڈ بلیک کلرز نمایاں ہے ۔
لیک کے مطابق آئی فون 16 کو نیلے، سبز اور گلابی رنگوں میں بھی لانچ کیا جائے گا،جبکہ کیمرے کو دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ اسے ری ڈیزائن کیا گیا ہے،کیپسول کے ڈیزائن پر تیار کیا گیا آئی فون 16کا عقبی کیمرہ سپیشل ویڈیو ریگارڈنگ کو سپورٹ کرے گا۔
ماضی کی لیکس کے مطابق آئی فون 16 سیریز کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام سمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے،جبکہ آئی فون16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا، جو گزشتہ سال کے ماڈل آئی فون15 سے 2 انچ بڑا ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں موبائل کی درآمد میں بہت بڑا اضافہ
اپریل 29, 2024 -
ابھیشیک نےایشوریاسےطلاق کی خبروں پرلب کشائی کردی
اگست 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔