ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون کی لانچ: ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی

ایپل صارفین کیلئے اہم خبر، ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ لانچنگ اور ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی۔
ایپل اگلے سال تک اپنا متوقع فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فون کا ڈیزائن سمارٹ فون مارکیٹ میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق یہ سمارٹ فون انتہائی پتلی ٹائٹینیم چیسس کا استعمال کرتے ہوئے ایک ساتھ رکھے ہوئے آئی فون ایئر کے دو ماڈلز سے مشابہت رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون ایپل کے آئی فون ایئر کے تجربات کا نتیجہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون ایئر آئی فون فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کیلئے ٹیسٹنگ گراؤنڈ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ اس فولڈ ایبل آئی فون کی پیداوار کا کم از کم ایک حصہ چین میں تیار ہوگااور اگر اس کی قیمت کی بات کی جائے تو اس ڈیوائس کی قیمت تقریباً2زہزارڈالر ہو سکتی ہے، جبکہ گزشتہ رپورٹس میں اس کی قیمت کا تخمینہ اس سے زیادہ لگایا گیا تھا۔
ماہرین کے بقول امکان ہے کہ ایپل اگلے موسم سرما میں آئی فون 18 سیریز کے ساتھ فولڈ ایبل آئی فون کی نقاب کشائی کردے گا اور یہ ممکنہ طور پر اکتوبر یا نومبر میں جاری کیا جائے گا۔ اس فون کا باضابطہ اعلان ستمبر 2026 میں کیا جا سکتا ہے۔