ایپل کی نئی واچ پرو کیسی ہو گی؟تازہ ترین لیکس جاری

0
57

ایپل کی نئی واچ پرودیکھنے میں کیسی ہو گی؟ ایپل کی نئی واچ پرو آئی فون 14 کے ڈیزائن سےمماثل ہو سکتی ہے۔
ایپل کی رواں ماہ لانچ ہونیوالی مصنوعات کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ تیز ہو گیا۔رواں ماہ ایپل کی نئی مصنوعات کا دنیا بھر کو انتظار ہے ۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل7 یا9 ستمبر کو اپنی نئی مصنوعات پیش کرے گی، جن کی پروموشن کیلئے ایک مرتبہ پھر ایپل نے ون مور تھنگ کا جملہ دوہرایا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ2014 میں ون مور تھنگ کا ذکر ہوا، تو ایپل واچ پیش کی گئی اور اس کے بعد2017 میں یہ فقرہ دوہرایا گیا تو آئی فون ایکس سامنے آیا اور اب دوبارہ ایپل نے اسے استعمال کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپل واچ کا ایڈوانس ورژن ہوسکتا ہے، جس کوایپل واچ پرو کا نام دیا جارہا ہے۔
تازہ ترین لیکس میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ ایپل کی نئی واچ پرو کا ڈیزائن دیکھنے میں آئی فون14 جیسا ہوگا، کیونکہ ایپل اپنی مصنوعات کی ڈیزائننگ میں یکسانیت کا قائل ہے اور اس کا فرنٹ ڈسپلے انتہائی ہموار ہوسکتا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق ایپل کی نئی واچ پرو میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی جائے گی، تاہم یہ طے ہے کہ اس مرتبہ ایپل واچ کو بہت مضبوط اور پائیدار بنایا جائے گا۔
لیکس کے مطابق یہ واچ جسامت میں بھی بڑی ہوسکتی ہے۔، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی بیٹری بھی بڑی ہوگی اور اس میں مزید وسیع سرکٹ کی وجہ سے نت نئے فیچرز بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

Leave a reply