بھارتی اشتعال انگیزی:آذربائیجان کا پاکستان کابھرپور ساتھ دینے کا اعلان

0
104

بھارتی اشتعال انگیزی اورمعصوم شہریوں کونشانہ بنانے کےباعث آذربائیجان نے پاکستان کابھرپورساتھ دینےکااعلان کردیا۔
پاک بھارت جنگی حالات میں آذربائیجان حکومت نےوزیراعظم پاکستان کےنام خط لکھ کرکشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔
پاکستان میں موجودآذربائیجان کےسفیرخضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
خط میں کہاگیاکہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ا وردونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی۔
آذربائیجان حکومت نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply