
ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری، نئے آئی فون 17 کی پہلی ممکنہ جھلک سامنے آگئی۔آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے ۔
2025 کے آئی فون کا ممکنہ ڈیزائن سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی پوسٹ میں ایک پروٹوٹائپ ڈیزائن کو شیئر کرتے ہوئے عندیہ دیا گیاہے کہ آئی فون 17 سابقہ ماڈلز سے کافی مختلف ہوگا۔
ایکس پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ آئی فون 17 سیریز میں بیک پر سکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔درحقیقت آئی فونز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہو جائے گا۔
اس سے قبل بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 17 سیرز میں فرنٹ کیمرے کے ڈائنا مک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی کسی حد تک تبدیل کیا جائے گا۔نئے آئی فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کے حجم کو کم کیا جائے گا،نیزیہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔
9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔
رپورٹ میں آئی فون 17 کی ایک کانسیپٹ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فون کتنا پتلا ہوسکتا ہے۔اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا، جو ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔درحقیقت اس فون کا ڈیزائن ہی اسے آئی فون کے صارفین کیلئے زیادہ پرکشش بنائے گا، ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ سٹینڈرڈ ماڈل سے زیادہ خاص نہیں ہوگا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئینی ترامیم کامعاملہ:بلاول کانوازشریف سےٹیلیفونک رابطہ
اکتوبر 14, 2024 -
پاکستان کےامن کیلئےہمیں متحدہوناہوگا،مولانافضل الرحمان
نومبر 11, 2024 -
کیا آئی فون کے کریز میں کمی آ رہی ہے؟
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔