ایڈونچر ٹورازم کیلئے اہم اقدام،بلوچستان میں حب ریلی کا اہتمام

ایڈونچرٹورازم کو پروموٹ کرنے کیلئے اہم اقدام،بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حب ریلی کب منعقد ہو گی؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق حب ریلی 17 اگست کو گڈانی بلوچستان کے ساحلی علاقے پر ہوگی۔اس ریلی کےچیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کا کہنا کہ حب ریلی 50 کلومیٹر کے خطرناک ٹریک پر مشتمل ہوگی، ایونٹ میں 14 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔
شجاعت شیروانی کے مطابق حب ریلی میں 50 سے زائد ڈرائیورز اور بائیکرز ایکشن میں ہوں گے، حب ریلی میں مردوں کے ساتھ خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لیں گی۔
چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کامزید کہنا ہے کہ حب ریلی میں نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان سمیت دیگر نامور ریسرز ایکشن میں ہوں گے۔اس ریلی سے بلوچستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔















