ایڈہاک ججزکی تعیناتی:جسٹس(ر)مقبول باقرکی معذرت

0
25

جسٹس ریٹائرڈمقبول باقرنےسپریم کورٹ کےایڈہاک جج بننےسےمعذرت کرلی۔
ذرائع کےمطابق جسٹس ریٹائرڈمقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ،انہوں نے ذاتی وجوہات پر ایڈہاک جج بننے پر معذرت کی۔
ذرائع کاکہناہےکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پہلے ایڈہاک جج بننے پر حامی بھری تھی۔انہوں نے اب ذاتی گھریلو وجوہات پر معذرت کرلی ہے۔
جسٹس ریٹائرڈمقبول باقرنےکہاکہ قاضی فائز عیسیٰ جب چیف جسٹس بنے تھے تو انہوں نے مجھ سے اس بارے میں بات کی تھی، چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے سپریم کورٹ کا بہت وقت ضائع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، اس التوا کو ختم کرنے کے لیےایڈہاک ججز کی تقرری کی جا رہی ہے، جسٹس طارق مسعود کھوسہ ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل انتہائی قابل اور ایماندار ججز ہیں۔

Leave a reply