ایڈیلیڈکی پچ اچھی ہے،مثبت کرکٹ کھیلناہوگی،نسیم شاہ

0
35

پاکستان ٹیم کےفاسٹ بولرنسیم شاہ نےکہاہےکہ ایڈیلیڈکی پچ اچھی ہے،مثبت کرکٹ کھیلناہوگی،مکمل فٹ ہونےکےباوجودکریمپس کسی بھی وقت ہوسکتےہیں۔
ایڈیلیڈمیں قومی ٹیم کےفاسٹ بولرنسیم شاہ کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پہلاون ڈےقریب جاکرہارے،امیدہےدوسراون ڈےجیت کر سیریز برابر کریں گے،مکمل فٹ ہونےکےباوجودکریمپس کسی بھی وقت ہوسکتےہیں،کریمپس ریکورہونےمیں زیادہ وقت نہیں لگتا،جب کریمپس پڑےتووقت کم تھااس لیے اوورمکمل نہیں کرسکا۔
نسیم شاہ کامزیدکہناتھاکہ ایڈیلیڈکی پچ اچھی ہے،مثبت کرکٹ کھیلناہوگی،میچ کے بعد اس پربات ہوئی کہ کن چیزوں کوبہترکیاجاسکتاہے،میچ کےبعدباتیں ہوتی ہیں کہ یارکرنہیں کی فلاں بال نہیں کی،پچ کی کنڈیشن اورصورتحال کےمطابق بولنگ کر رہےتھے،جب بیٹنگ کےلئےجاتاہوں توکوشش ہوتی کہ وکٹ آسانی سےنہ دوں۔

Leave a reply