
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ ایک جماعت یوم سیاہ منارہی ہےان کےاعمال بھی سیاہ ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ 8فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے،آج کےدن کوپاکستان کی تعمیروترقی کیساتھ جوڑاجارہاہے،آج پاکستانی قوم تعمیروترقی منارہی ہے،گزشتہ سال الیکشن سےپہلےملک میں کیاحالات تھے،گزشتہ سال افراتفری کاعالم تھا،عدالتوں پرحملےہورہےتھے،دھمکیاں دی جارہی تھیں آئی ایم ایف کوخط لکھوائےجارہےتھے،8فروری کوشہبازشریف کوحکومت ملی،8فروری کوپاکستان کوڈیفالٹ سےنجات ملی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں مریم نوازکی حکومت بنی سب کوسکون ملا،پنجاب کی عوام کواپناگھراپنی چھت دی صاف ستھراماحول دیا،پنجاب کےبچوں کوسکالر شپس اورلیپ ٹاپ ملے،پنجاب میں نئےہسپتال بن رہےہیں،سولرپروگرام دیاگیا ،54ارب کاریلیف دےکرعوام کوسہولیات دی گئیں،پنجاب کےعوام کوہمت کارڈدیاگیا۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ کل پاکستان میں روشنیوں اورخوشی کاماحول تھا،کل قذافی سٹیڈیم کاافتتاح کیاگیا،قذافی سٹیڈیم میں بہت خوبصورت فائرورکس ہوئے،پاکستان میں چیمپئنزٹرافی کاانعقادکیاجارہاہے،چیمپئنزٹرافی کےتمام اقدامات مریم نوازدیکھ رہی ہے،سٹیڈیم کوسیاست کےلئےاستعمال کیاگیا،مریم نوازنےکےپی اوربلوچستان کےبچوں کےلئےسکالرشپ پروگرام کاآغاز کیا،ایک ٹولہ ہروقت یوم سیاہ مناتارہتاہے،30سال بعدپنجاب میں کل سےہارس اینڈکیٹل شوکاآغازہورہاہے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ آج صوابی میں جلسہ ہےجونئےصدربنےاُنہوں نےبھی بڑی رقم مانگ لی،سرکاری وسائل کابھرپوراستعمال کرتےہوئے ملازمین کی حاضری لگوائیں گے،کوئی اچھی تقریری کرلیں زہریلی تقریری ہی کرتےہیں،علی امین گنڈاپورکوچیلنج کرتی ہوں آج صوابی جلسہ میں اپنی کارکردگی بتائیں،ملکی معیشت کی صورتحال بہترہورہی ہے۔
پبلک سروس کمیشن نے اپنے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
فروری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔