ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف سول نافرمانی کی کال دی جارہی ہے، عرفان صدیقی

0
4

مسلم لیگ (ن) کےسینیٹرعرفان صدیقی نےکہاہےکہ ایک طرف مذاکرات اوردوسری طرف سول نافرمانی کی کال دی جارہی ہے۔
سینیٹرعرفان صدیق کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی اس وقت کمانڈ کوئی نہیں ہے، ایک کمانڈ اڈیالہ جیل اور ایک پشاور بیٹھی ہوئی ہے،ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف سول نافرمانی کی کال دی جارہی ہے، مذاکرات سے پہلے تحریک انصاف والے یکسوں ہوجائیں وہ کیا چاہتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم حکومت سے پہلے عمران خان سے مذاکرات کرے،تحریک انصاف مذاکراتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کو سمجھائیں،یہ نہ ہو کہ حکومت سے مذاکرات مثبت رہیں اور بانی پی ٹی آئی انکار کردیں،کل انہوں نے فوج،فورسز کو کہا ہے کہ آپ حکومت کا کوئی حکم نہ مانیں،اس سے بڑھ کر بغاوت کیا ہوسکتی ہے۔

Leave a reply