
ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنام نہ نکالنےپربانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاکہ یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کانام ای سی ایل سےنکالنےکےکیس کی سماعت کی ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت پیش ہوئے۔ علیمہ خان کی طرف سےرانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی سفارش پر علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، ان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ ہے۔
رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کی تھی، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ہے۔
اس دوران علیمہ خانم روسٹرم پر آگئیں۔اُنہوں نےکہاکہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم کھڑی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جب تک ڈی آئی جی نہیں آتے میں آپ کی عدالت سے نہیں جاؤں گی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد ہوتے تو بلا لیتا یہ پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کے کسی کیس میں مطلوب ہیں کیا؟ تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہمارے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو درست معلومات نہیں دے رہے آپ نے پولیس کو بھی پارٹی نہیں بنایا، اپنے کلائنٹ کو مکمل معلومات دیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نےکہاکہ ہم نے ایک ہفتے میں آپ کی ساری پٹیشن سنی ہے، ہم نے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے، پنجاب پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جس کی استدعا آپ نے درخواست میں نہیں کی وہ ہم نہیں کر سکتے۔
بعدازاں عدالت نےدرخواست پرمزیدسماعت آئندہ ہفتےکےلئےملتوی کردی۔
جنگی صورتحال:انٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی
مئی 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے
جولائی 3, 2024 -
فاسٹ باولرشاہنوازدھانی انجری کاشکار
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔