لاہور(پاکستان ٹوڈے) پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ای چالان نادہندگان کو چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکیٹ و فریش لائسنس اور دیگر سہولت میسر نہ ہو گی جبکہ ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فکیشن سمیت 14 مختلف سہولیات سے محروم رہیں گے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے سیف سٹی پنجاب، پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، ٹریفک سگنل، لین، دھواں چھوڑنے، ون وے ٹریفک سمیت متععد خلاف ورزیوں پر ای چالان کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا، گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیپرز اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔